پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

10-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 757 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 394 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 13 لاکھ 40 ہزار 683 روپے مالیت کے 9 کروڑ 51 لاکھ 73 ہزار 296 شیئرز کا لین دین ہوا۔