واسا کے پیپر لیس کلچر کے دعوے ہوا ہو گئے

10-03-2023

(لاہور نیوز) واسا کے پیپر لیس کلچر کے دعوے ہوا ہو گئے۔ تین سال بعد بھی واسا کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا۔

واسا نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف تو کروا دیا مگر انتظامیہ اس پر عمل کرنا بھول گئی۔ جنوری 2020ء میں واسا انتظامیہ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ  انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کیا اور واسا انتظامیہ نے پیپر لیس کلچر اور ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ریکارڈ تو کمپیوٹرائزڈ نہ ہوا تاہم واسا کی ویڈیو وال ناکارہ ہو گئی۔ ویڈیو وال ناکارہ ہونے سے گاڑیوں کی سرویلنس کا کام رک گیا۔ ہیومن ریورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی اسی ویڈیو وال سے منسلک تھا۔ ویڈیو وال پر ہونے والے لاکھوں روپے کے اخراجات ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ایم آر ایم آئی ایس غیر فعال ہونے پر واسا انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے۔ واسا انتظامیہ نے ویڈیو وال کو مرمت کروانے کے بجائے ایچ آر ایم آئی ایس کو کمیٹی روم میں تبدیل کر دیا ہے۔