لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری، 501 افراد پکڑے گئے

10-03-2023

(لاہور نیوز) لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 501 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

انسداد بجلی چوری مہم کے 26 ویں روز 501 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔  291  افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے۔ 13کمرشل، 2 انڈسٹریل، 9 زرعی اور 477 گھریلو کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ لیسکو نے تمام کنکشنز منقطع کر کے 3 کروڑ 99 لاکھ 80 ہزار 750 روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیے۔ رائیونڈ میں صارف کو 9 لاکھ 65 ہزار 655 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سندر اڈا روڈ پر صارف کو 9 لاکھ 56 ہزار 778 روپے جرمانہ، کاہنہ میں بجلی چوری پر 5 لاکھ 95 ہزار 140 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ ہربنس پورہ  میں صارف کو 5 لاکھ 83 ہزار 290 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چھبیس روز کے دوران 11 ہزار 988 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 4 ہزار 51 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں سے ایک ارب 13 کروڑ 67 لاکھ 2 ہزار 66 روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیے جا چکے ہیں۔