سی آئی اے پولیس شاہدرہ کی کارروائی، 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

10-03-2023

(لاہور نیوز) سی آئی اے پولیس شاہدرہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی شاہدرہ مجاہد جٹ سرا کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اویس عرف اویسی اور غلام شبیرشامل ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی ، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں شارع عام پراور پوش علاقوں میں اسلحہ کے زور پر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور پبلک ریلیشن شپ کوبروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔  ایس پی نارتھ فرقان بلال کی طرف سے ڈی ایس پی سی آئی اے شاہدرہ مجاہد جٹ سرااوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازگیا ہے۔