جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، ملک افضل کھوکھر سمیت دیگر کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

10-03-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملک افضل کھوکھر سمیت دیگر کو 13 اکتوبر کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی ۔ پولیس نے 2018 کے مقدمے میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر اخراج رپورٹ بنائی ۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا اور چالان میں شامل ملزمان کو طلب کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔