لاہور کے 8 تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے

10-03-2023

(لاہور نیوز) شہر کے 8 تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ احکامات کے مطابق سب انسپکٹر عمر دراز انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ،انسپکٹر قمر ساجد تھانہ رائیونڈ ، انسپکٹر اختر علی تھانہ مانگا منڈی ،انسپکٹر نبی بخش انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار تعینات کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سب انسپکٹر وقاص احمد  تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن ، انسپکٹر شیر محمد پاشا کو تھانہ رائیونڈ سے کلوز ہیڈکوارٹر، انسپکٹر رانا سہیل کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی سے کلوز ہیڈکوارٹر اور سب انسپکٹر ظفر حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفی ٹاؤن سے کلوز ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی جانب سے  تمام افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔