مہنگائی نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سبز مصالحہ جات پہنچ سے باہر

10-03-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سبز مصالحہ جات پہنچ سے باہر ہو گئے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 12 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ ادرک 45 روپے مہنگا،  سرکاری قیمت 1220 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں ادرک 1600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 5 روپے اضافے سے 100 روپے فی کلو ہو گئی۔ مارکیٹ میں پیاز 130 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔ موسمی سبزیوں کی خریداری بھی مشکل تر ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں میتھی 350 ، کھیرا 100 ، کریلے 140 روپے فی کلو ہیں۔ شلجم 160 ، بھنڈی 140 ، شملہ مرچ 250 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ مٹر 550 ، گاجر چائنہ 200 ، گھیا توری 130 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ عوام کہتے ہیں مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی۔ کسی چیز کی خریداری اب آسان نہیں رہی۔