ایل ڈی اے کا آپریشن: غیرقانونی کمرشل استعمال پر15املاک سیل

10-03-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا۔

ایل ڈی اے عملے نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر15سے زائد املاک سیل کر دیں۔ املاک میں نجی بینک، گراسری سٹورز، شاپنگ سنٹرز ،فوڈ پوائنٹس ،سینیٹری سٹور،سکول، فارمیسی، پراپرٹی آفس ،بیکری اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ سیون سید علی عباس نے کیا۔ سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ نوٹسز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ان املاک کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ سربراہ ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔