تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین ایک بار پھر سراپا احتجاج

10-03-2023

(لاہور نیوز) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے۔ پریم یونین نے ڈی ایس لاہور آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ انور، صدر لاہور محمد فیاض اور ظفر گجر اور ریلوے مزدور احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود کچھ ملازمین کو اگست اور کچھ کو ستمبر کی تنخواہ کا انتظار ہے۔ کئی ماہ سے احتجاج کر کے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ اگر تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیں گے۔ ریلوے ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کے بھاری بل بھی ادا نہیں کر پا رہے۔