ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، مشکوک، نامکمل دستاویزات والی 377 موٹر سائیکلز برآمد
10-03-2023
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کا چوری شدہ،جعلی نمبر پلیٹ،غیر نمونہ،اپلائڈ فار موٹر سائیکلز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران 481 موٹر سائیکلزکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ڈولفن سکواڈ نے مشکوک، اپلائیڈ فار، نامکمل دستاویزات کی حامل 377 موٹر سائیکلز برآمد کیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 104 چوری شدہ،جعلی نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز کیخلاف کارروائی کی۔ گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں پولیس ایپ کے ذریعے کی گئیں۔