لاہور نمبر داری نظام کی بحالی میں تاحال آخری نمبر پر ہے

10-03-2023

(لاہور نیوز) لاہور نمبر داری نظام کی بحالی میں تاحال آخری نمبر پر ہے۔ پندرہ ماہ گزر گئے نمبر داری نظام کی بحالی کا خواب ادھورا ہے۔

15ماہ قبل 23 ہزار سے زائد موضع جات میں نمبرداروں کی ازسرنو تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں نمبرداری نظام مکمل فعال ہو چکا ہے مگر لاہور میں نمبردار کی کل 406 آسامیوں میں سے 135 تاحال خالی ہیں۔ تحصیل لاہور سٹی میں نمبر دار کی 4 میں سے 3 آسامیاں خالی ہیں۔ تحصیل رائیونڈ میں 91 میں سے 20 آسامیاں نمبر داروں کی منتظر ہیں۔ تحصیل کینٹ میں 147 آسامیوں میں سے 71 آسامیوں پر تعیناتی نہیں ہو سکی۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 72 آسامیوں میں سے 30  آسامیاں خالی ہیں۔ تحصیل شالیمار میں 92 میں سے 11 آسامیاں پر نہیں ہو سکیں۔ لاہور ڈویژن میں کل 135 نمبردار کی آسامیاں خالی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز سے تفصیلات طلب کر لیں ، مراسلہ بھی جاری کر دیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے رواں ماہ خالی آسامیاں فوری پر کروا کر رپورٹ کرنے کی ہدایات کر دیں۔