واسا کی بلنگ کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

10-03-2023

(لاہور نیوز) ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل کے بعد واسا کی بلنگ کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے کے لیے نجی کمپنی کا تعاون حاصل جائے گا۔ اس سلسلے میں واسا نے بلوں اور نوٹسز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے نجی فرمز سے اظہار دلچسپی مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے پر 5 کروڑ 88 لاکھ 28 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ واسا نے 14 اکتوبر تک فرموں سے اظہار دلچسپی طلب کیے ہیں۔ بلوں کی پرنٹنگ کا کام ایک سال کی مدت کے لیے ٹھیکے پر دیا جائے گا۔