بھارت نے اچانک ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کیوں منسوخ کر دی؟

10-03-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے بغیر کوئی وجہ بتائے آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کوئی بھی وجہ بتائے بغیر افتتاحی تقریب منسوخ کردی ہے اور آئی سی سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب بھارت کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہونا تھی، جس میں بالی ووڈ کے نامور گلوکاروں اور اداکاروں نے پرفارم کرنا تھا۔ تقریب میں کاروباری شخصیات سمیت دیگر ممالک کے بورڈز کے سربراہان اور عہدیداروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ شریا گھوشال، اریجیت سنگھ اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے رنگا رنگ تقریب میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا تھا۔