ذکاء اشرف نے بھارتی بورڈ کو ایشز کی طرز پر دوطرفہ سیریز کی پیشکش کردی

10-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرح جناح، گاندھی ٹرافی کرانے کا مشورہ دیا۔ یاد رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی ، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئیں جو بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صرف آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔ 2019ء کے بعد پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی ون ڈے مقابلہ نہیں کھیلا گیا ہے، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 4 سال بعد مدمقابل آئیں گی۔