ورلڈکپ سکواڈ میں زمان خان کو شامل کیا جائے: شاہد آفریدی

10-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے زمان خان کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈکپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں پاکستانی ٹیم صحیح منتخب ہوئی ہے، سکواڈ میں ایک تبدیلی بنتی ہے کہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے، صرف اس کی کمی ہے، فخر زمان کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے اور وہ رنز بنائے گا جبکہ شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہوگی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو کارکردگی دکھانا ہوگی، پہلے وارم اپ میچ میں جن کھلاڑیوں کو آرام کرایا گیا انہیں اب موقع ملنا چاہیے۔