معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ساتھ سعودی عرب میں ہاتھ ہو گیا

10-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سٹار صندل خٹک کے ساتھ سعودی عرب میں فراڈ ہو گیا ۔

صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طورپر سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی باشندے نے ویزے کے ضمن میں فراڈ کیا، فراڈ کرنے والے شخص کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے۔ صندل خٹک نے بتایا کہ مذکورہ شخص پیسے لے کر پاسپورٹ رکھ لیتا ہے اور ویزا منسوخ ہونے کی مہر دکھا دیتا ہے اور اس کام کے 10 ہزار ریال بٹور چکا ہے۔ صندل خٹک کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف ایف آئی اے میں رپورٹ درج کرواؤں گی۔ دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی درخواست آئی تو اس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔