کاہنہ:4 کمسن بچوں کا قتل، محسن نقوی کا اظہار افسوس،ملزم کیخلاف کارروائی کا حکم

10-03-2023

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کاہنہ میں 4 کمسن بچوں کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے معصوم بچوں کے قاتل باپ کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دل دہلا دینے والے اس واقعہ پر دلی صدمہ ہوا ہے، ملزم قانون کے مطابق عبرت ناک سزا سے نہیں بچ پائے گا ۔ واضح رہے کہ کاہنہ کے علاقہ میں باپ نے اپنے چار کمسن بچوں کو قتل کر کے اغوا کا ڈرامہ رچایا،  پولیس کی جانب سے باپ کو گرفتار کرنے پر ملزم نے بچوں کے قتل کا اعتراف کر لیا،  مقتول بچوں میں12 سالہ صابر ، 9 سال سمیہ عمر ،  5 سال نبیہا عمر اور2 سال عائشہ عمر  شامل ہیں۔