انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، پہلے دن69 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
10-03-2023
(لاہور نیوز) انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی، پہلے روز پنجاب بھر میں 69 لاکھ 41 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کا انعقاد پنجاب بھر میں کیا جا رہا ہے، لاہور میں گزشتہ روز 4 لاکھ 29 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 2 لاکھ 16 ہزار اور فیصل آباد میں 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی،دیگر اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ پانچ دن ہوگا،2 لاکھ 4 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضر افضال نے کہا ہے کہ بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں، پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنےکے لئے کوشاں ہیں، صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی گئی ہے،داخلی راستوں پر قطرے پلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں، والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔