روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں ڈالر 286 روپے سے نیچے آگیا

10-03-2023

(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر 286 روپے سے نیچے آگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 81 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔