برائلر سستا ہو کر بھی عوام کی پہنچ سے دور، قیمت 512 روپے فی کلو مقرر

10-03-2023

(لاہور نیوز) برائلر کھانا غریب کے لیے خواب بن گیا، مرغی کا گوشت سستا ہو کر بھی عوام کی پہنچ میں نہ آسکا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر  کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کا ریٹ 512 روپے فی کلو  مقرر کیا گیا ہے،  قیمتوں میں کمی کے بعد زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 328 روپے جبکہ پرچون ریٹ 341 روپے ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہیں رک سکا، فی درجن انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 299 روپے ہو گئی جبکہ انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 850 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔