شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر،بھارت کاورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے متعلق ناقابل یقین فیصلہ
10-02-2023
(لاہورنیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے قبل افتتاحی تقریب نہیں ہو گی۔
بی سی سی آئی نے افتتاحی تقریب کے حوالے سے پلان تبدیل کر لیا، افتتاحی تقریب پاک بھارت میچ سے قبل شیڈول کی جائے گی۔5 اکتوبر کو شیڈول افتتاحی تقریب ٹیکنیکل بنیادوں پر منسوخ کی گئی، بی سی سی آئی نے منسوخ افتتاحی تقریب کے حوالے سے اپنے نمائندگان کو آگاہ کر دیا۔ بی سی سی آئی کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے روز اختتامی تقریب احمد آباد میں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائے گی۔