بحرانوں سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیاں ناگزیر ہیں، سراج الحق

10-02-2023

(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیاں تشکیل دینا ضروری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو پالیسی سازی میں چیمبرز سے مشاورت ہونی چاہیے، آج اگر ہم معاشی تباہی، بے روزگاری کا شکار ہیں تو یہ ہماری اپنی نااہلی ہے، 2008ء میں ہر پاکستانی پر پانچ سو روپے قرضہ تھا آج ہر پاکستانی پر سوا تین لاکھ کا قرضہ ہے۔ سراج الحق نے کہا ہماری برآمدات نیپال، بھوٹان جیسے چھوٹے چھوٹے ملکوں جتنی بھی نہیں رہیں، پاکستان میں تمام مسائل کی بڑی وجہ مس مینجمنٹ، کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال ہے، پی آئی اے قریب المرگ ہے، ہر ماہ اربوں کا خسارہ ہوتا ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔