سینٹرل کنٹریکٹ، پی سی بی کا سعود شکیل کو ترقی دینے کا فیصلہ

10-02-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک اور تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو پروموٹ کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹیگری سے سی کیٹیگری میں ترقی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جو یکم جولائی 2023 سے شروع ہوگا، سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی کی آمدنی کا حصہ بھی ہے۔