سری لنکن انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
10-02-2023
(لاہور نیوز) پی سی بی نے سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا انڈر19 کرکٹ ٹیم 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، پاکستان انڈر 19 اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان ایک روزہ ٹیسٹ اور5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام 6 میچز15 سے31 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، سری لنکن ٹیم کے دورے کا آغاز 15 اکتوبرکو چار روزہ میچ سے ہوگا ، اس کے بعد 22 سے 31 اکتوبر تک ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔