ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
10-02-2023
(لاہور نیوز) قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
چین کے شہر ہانگزو میں ہونیوالےہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ہاکی ٹیم جاپان کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کھا گئی، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو جاپان کے خلاف اپنا آخری گروپ مرحلے کا میچ جیتنا ضروری تھا۔ اس سے قبل پاکستانی ہاکی ٹیم کوہفتے کو بھارت کے خلاف 10-2 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ٹیم مینجرنے قوم سے معافی بھی مانگی تھی۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم براہ راست پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرجائے گی، میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی پیرس اولمپکس میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔