سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

10-02-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام پر 100 انڈیکس 394 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتہ  آخری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 46 کروڑ 76 لاکھ 16 ہزار 919 روپے مالیت کے 10 کروڑ 3 لاکھ 51 ہزار 138 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔