سٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر فائرنگ، نامعلوم ملزمان فرار

10-02-2023

(ویب ڈیسک)معروف سٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے اداکارہ ارم چوہدری نے بتایا کہ حملہ آور سفید رنگ کی کلٹس گاڑی پر سوار تھے۔انہوں نے  کہاکہ ایک آدمی گاڑی سے اتر کر بجلی کے کھمبے پر چڑھا اور فائرنگ کر دی، چاروں فائر کمرے کی کھڑکی پر لگے۔ ارم چوہدری نے نگران  وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وزیراعلی انصاف دیں۔