ایس این جی پی ایل کا اجلاس، بورڈ آف ڈائریکٹرز نامزد کر دیئے

10-02-2023

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کا غیر معمولی اجلاسِ عام (EGM) 30 ستمبر 2023 بروز ہفتہ صبح 11 بجے مقامی ہوٹل لاہور میں بارہ(12) ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 159 کے تحت، 01 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اگلے تین سال کے لیے منعقد ہوا۔

سولہ (16) افراد نے ڈائریکٹرز کی بارہ (12) نشستوں پر انتخاب کیلئے اپنی نامزدگی جمع کروائی جو کہ ڈائریکٹرز کے لیے متعین یعنی خواتین، آزاد اور دیگر ڈائریکٹرز ان کے زمروں میں تھیں تاہم آزاد ڈائریکٹرز کے زمرے میں سات (7) امیدواروں میں سے ایک (1) اُمید وار جناب ناصر گلزار صاحب نے اپنی نامزدگی انتخاب سے قبل واپسی لے لی۔ چنانچہ جن افراد نے خود کو منتخب ہونے کی پیشکش کی وہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 159(1) کے تحت بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ ڈائریکٹرز کی تعداد سے زیادہ نہیں تھے۔ ڈائریکٹرز کے خواتین اور آزاد زمرے کے تحت مقابلہ کرنے والی خاتون اور آزاد ڈائریکٹرز کے زمرے میں چھ (06) امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ڈائریکٹرز کا انتخاب صرف دیگر ڈائریکٹرز کے زمرے کے لیے کیا گیا جس میں 8 امیدواران نے حصہ لیا۔ انتخابات کے بعد 01 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اگلے تین سال کے لیے درج ذیل بارہ (12) ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ایک (01) خاتون ڈائریکٹر، چھ (06) آزاد ڈائریکٹرز اور دیگر ڈائریکٹرز کے زمرے کے تحت پانچ (05) ڈائریکٹرز شامل ہیں۔  منتخب ڈائریکٹرز کے نام:  -A خواتین ڈائریکٹرز کے زمرے کے تحت بلا مقابلہ منتخب: -1 محترمہ فاریہ رحمن صلاح الدین -B  آزاد ڈائریکٹرز کے زمرے کے تحت بلا مقابلہ منتخب: 2 -جناب محمد اسماعیل قریشی -3 جناب عارف سعید 4 -جناب سعادت علی خان 5 -جناب احمد عتیق انور -6 جناب عثمان سیف اللہ خان 7 -جناب طارق اقبال خان -Cدیگر ڈائریکٹرز کے زمرے کے تحت منتخب ڈائریکٹر: -8 جناب ابرار احمد مرزا 9 -جناب علی طاہر 10 -جناب شہباز طاہر ندیم 11 -جناب محمد صالح احمد فاروقی -12 جناب احمد چنائے کمپنی کے حصے داران کی بڑی تعداد نے کمپنی کے غیر معمولی اجلاسِ عام میں شرکت کی اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔