نگران پنجاب حکومت کا سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار
10-02-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر نگران پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے حکومتی فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا، سرکاری وکیل نے کہا حکومت پنجاب نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنا دی ہوئی ہے، حکومت اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل کی درخواست پر سماعت کی۔