میٹرو بس ٹریک پر معاہدے سے کم بسیں چلائے جانے کا انکشاف

10-02-2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس منصوبے بارے میٹرو بس کنٹریکٹر کمپنی نے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں۔ میٹرو بس ٹریک پر معاہدے سے کم بسیں چلائے جانے کا انکشاف ہو گیا۔

میٹرو بس فلیٹ میں مکمل بسیں نہ چلنے سے مسافروں کو سفری سہولیات میں دشواری ہے۔ بسیں کم ہونے کی وجہ سے سٹیشن پر بروقت میٹرو بسیں بھی نہیں پہنچ رہیں۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور نجی کنٹریکٹر کمپنی کا میٹرو بس ٹریک پر 62 بسیں چلانے کا معاہدہ ہوا۔ نجی کمپنی کی جانب سے آج 62 کی بجائے 48 بسیں ٹریک پر لائی گئیں۔ ٹریک پر آنے والی 48 میٹرو بسوں میں دو خراب ہو کر ٹریک پر ہی کھڑی ہو گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کے لیے 62 کی بجائے 46 بسیں چل رہی ہیں۔ میٹرو بس نشتر ٹاؤن ڈپو میں خراب ہونے والی بسوں کی مرمت کا کام ہی نہیں کیا جا رہا۔ نجی کنٹریکٹر کمپنی کے پاس سپیئر پارٹس اور ٹائروں کا فقدان پیدا ہو گیا۔ پنکچر اور ٹائر برسٹ ہونے کے بعد میٹرو بس کو ڈپو میں کھڑا کر دیا گیا۔ ٹریک پر بسیں کم چلنے کی وجہ سے سٹیشنز پر 20 سے زیادہ ٹائم ڈراپ ہو گئے۔ میٹرو سٹیشنز پر مسافر کی تعداد بڑھ گئی لیکن بس نہیں آرہی۔