پنجاب یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات نہ رک سکے

10-02-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات نہ رک سکے۔ پی یو میں طالبات کو سر عام ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

ایک بار پھر پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ اور سکیورٹی پر سوالیہ نشان پیدا ہو گیا۔ مین لائبریری کی پارکنگ میں ایک موٹر سائیکل سوار سرعام طالبہ کو ہراساں کرتا رہا۔ طالبہ نے ہمت سے کام لیتے ہوئے اس نوجوان کی فوٹیج بنا لی۔ موٹر سائیکل پر سوار لائبریری کی پارکنگ میں کھڑا شخص فحش حرکات کر رہا تھا۔ طالبہ کی جانب سے اس کی ویڈیو بنانے پر ملزم نو دو گیارہ ہو گیا۔ پی یو ایسے واقعات کیخلاف بروقت کارروائی کی حکمت عملی نہ بنا سکی۔ ہراسگی کا شکار ہونے والی اکثر طالبات نام ظاہر ہونے کے خوف سے رپورٹ نہیں کرتیں۔