بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی: کمشنر لاہور

10-02-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث کسی بھی فرد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا  جس میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، کمشنر لاہور نے لیسکو حکام کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کیخلاف ورکنگ مکمل کرنے کی  ہدایت کردی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کا آڈٹ کیا جائے گا، کمشنر لاہور نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو محکموں کی جانب سے این اوسیز جاری ہونے کی رپورٹ بھی جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے حوالے سے اہم اجلاس.غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کیخلاف ورکنگ شروع.لاہور میں ضلعی انتظامیہ۔LDAایریاز میں غیر قانونی سوسائٹیز کوبجلی فراہمی کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ،رپورٹ کیمطابق ایکشن لیا جائیگا. pic.twitter.com/vOr2EakReM — Commissioner Lahore Division (@commissionerlhr) October 2, 2023 اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے کس مد و شق کے تحت بجلی حاصل کی اس کا واضح تعین کیا جائے،لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے گا،بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف استغاثوں پر ایف آئی آرز فوری طور پر درج ہورہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بل نادہندگی اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے دوران بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جارہا ہے،بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں، ملوث ملازمین پر بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔