8 سالہ عبیہ کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کیا گیا، پولیس

10-02-2023

(لاہور نیوز) ساندہ کے علاقے میں 8 سالہ عبیہ کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے 8 سالہ عبیہ کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کیا گیا۔ سب انسپکٹر فیض  نے کہا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔  لڑکی کے چچا کے مطابق عبیہ کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب علاج کے لئے ہسپتال داخل کروایا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، بچی کے گلے میں جھنڈا لپیٹا گیا، میو ہسپتال علاج کے دوران ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کو زہر دیا گیا، عبیہ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد تدفین کی جائے گی۔