ورلڈ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کل وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوں گے

10-02-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023ء کیلئے بھارت میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔

پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا، ون ڈے فارمیٹ کے عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلے گا۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شاہینوں نے بھرپور تیاری کی، قومی ٹیم  نے بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے 3 گھنٹے تک ٹریننگ کی، مکی آرتھر  نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کوشش ہو گی ایشیا کپ والی غلطیاں ورلڈکپ میں نہ کریں،ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔