ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی

10-02-2023

(لاہور نیوز) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 84 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 390 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔