پنجاب: آشوب چشم کیسز میں کمی کیلئے بند سکول آج دوبارہ کھل گئے
10-02-2023
(لاہور نیوز) آشوب چشم کیسز میں کمی کے لیے بند لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول 4 روز بعد آ ج دوبارہ کھل گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، اساتذہ گیٹ پر سکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔ دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی اور 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیسز سامنے آئے ہیں۔