لاہور میں رکشہ ڈرائیور سے 9 لاکھ کی ڈکیتی کا معاملہ، پولیس نے ملزمان کو دھر لیا

10-01-2023

(ویب ڈیسک) ساندہ میں ہونے والی ڈکیتی کا24 گھنٹوں میں ڈراپ سین ہوگیا، رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کےساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے ساندہ  میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی کہ رکشہ ڈرائیور ریکوری کے 9 لاکھ روپے لیکر جا رہا تھا کہ 2 ملزمان نے گن پوائنٹ پر اس سے رقم چھین لی۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ملزمان کی گرفتاری  کے لیے ٹیم تشکیل دی جس  نے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ پیسوں کی ریکوری پر ماموررکشہ ڈرائیور قاسم نے اپنے دوستوں انیس اور طلحہ کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا جنہیں ساہیوال سے گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان سے 9 لاکھ روپے برآمد کرکے  شہری کے سپرد کردیے گئے۔