بھارتی لڑکی کرکٹر افتخاراحمد پرفدا''چاچاکرکٹ'' کو دل دے بیٹھی

10-01-2023

(ویب ڈیسک)بھارتی لڑکی قومی کرکٹ ٹیم کے شاہین افتخار احمد کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے  وائرل ہو رہی ہےجس میں ایک یوٹیوبر نے لڑکی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟۔جس پر لڑکی کا کہنا تھا، آپ نے نام تو سنا ہی ہوگا لوگ اُس کو ’’چاچا چاچا‘‘ کہتے ہیں، وہ دنیا کیلئے “چاچا” ہوگا مگر میرے لیے افتخار جانو ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے مگر ہیر کا آبائی تعلق ریاست پنجاب سے ہے۔دوران انٹرویو ہیر نے بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی اور افتخار احمد کی تصویر والا پوسٹر ہاتھوں میں تھام رکھا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہے۔ پاکستان ٹیم کا 27 ستمبر کو حیدرآباد دکن پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گا۔