ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں سٹارز بھارتی گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے
10-01-2023
(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب میں سٹارز بھارتی گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے۔
افتتاحی تقریب میں بھارتی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے، شریا گھوشال، ارجیت سنگھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم احمد آباد میں ہونیوالی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، آئی سی سی، گلوبل کرکٹ باڈی اور بی سی سی آئی کے نمائندگان سمیت ایونٹ میں شامل تمام دس ٹیموں کے کپتان بھی شرکت کریں گے۔ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 4اکتوبر کو ہوگی، ایونٹ کا پہلا میچ 5اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ ز کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔