محمد رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے اور فاسٹ باولر کی جانب سے فوجی سلیوٹ کی تصویر وائرل

10-01-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمدرضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے پر فاسٹ باولر کی جانب سے فوجی سلیوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز اور کوچنگ سٹاف  جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں حیدرآبادی کھانوں سے لطف اندوز ہورہے تھے، اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مالا پہنچائی اور پھولوں سے استقبال کیا۔ اس دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان  حسن علی کو مالا پہناتے ہوئے دیکھائی دیئے، جس پر فاسٹ باولر نے انہیں فوجی انداز میں سیلوٹ کیا، جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔