بھارتی مداحوں کی شاہینوں سے ملاقات،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

10-01-2023

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھارتی مداحوں کی ملاقات کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز اور کوچنگ  سٹاف نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں حیدرآبادی کھانوں سے لطف اٹھایا، اس دوران کھلاڑیوں نے فینز سے ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ حیدرآباد کے فینز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے کی کھل کر تعریف کی جبکہ میدان میں سپورٹ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پھولوں سے استقبال کیا۔ قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب نظر آئے۔