بھارتی کمنٹیٹرنےشاہین آفریدی کو بابرسے اہم قراردیدیا،ایسا کیوں کیا ؟جانئے

10-01-2023

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس کو پاکستان کیلئے ورلڈکپ میں بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بتایا کہ شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں پاکستانی ٹیم کیلئے وکٹ ٹیکر باولر ہیں، ایشیاکپ کے دوران دیکھاکہ  اگر فاسٹ باولر کو وکٹ نہ ملے تو پاکستان بیک فٹ پر آجاتا ہے جبکہ مڈل اوورز میں بھی پاکستان کے سپنرز وکٹیں نہیں لے پارہے ہیں جس کا انہیں نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔ انہوں نے نسیم شاہ کی انجری پر کہا کہ ورلڈکپ کے اہم میچز کے دوران پاکستان فاسٹ باولر کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرے گا۔ہرشا بھوگلے نے اوپنر فخر زمان کی خراب فارم کو دیکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امام الحق اور عبداللہ شفیق کیساتھ اوپننگ کیلئے جانا چاہیے ،تاہم کمنٹیٹر نے مڈل آرڈر اور سپن باولنگ پر شکوک کا اظہار کیا۔