کرکٹ سکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے، شاداب خان

10-01-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کرکٹ سکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے، کھلاڑی ذہنی طور پر مطمئن ہوتا ہے تو اچھے فیصلے کرتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ بھارت میں ایئرپورٹ پر شاندار ویلکم کیا گیا، اس طرح کے استقبال پر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا، کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ غلطیوں سے سیکھتے ہیں، ایشیا کپ میں ہارنے کے بعد ہمیں آرام کا موقع ملا۔ شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، وارم اپ میچ میں پچ راولپنڈی کی پچ کی طرح لگی، اگلا میچ کھیلنے سے ہمیں کنڈیشنز کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔