سابق وزیراعظم شہباز شریف کی انقرہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

10-01-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ کوئی بڑاجانی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور فنانسرز کے خلاف پوری دنیا کو مل کرفیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دہشت گردی کے تدارک اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف کارروائی پر غور کرے، بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے کون ہے، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسلامی دنیا کو اس عفریت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی ، خود کش حملوں میں ایک خاص پیٹرن نظر آرہا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل مسئلے کی سنگینی اور دہشت گردی کی سرپرستی کا ایک اور ثبوت ہے۔