کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت ورلڈ کپ چاہیے: حریم شاہ کا بابر سے مطالبہ

10-01-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بابر اعظم سےآئی سی سی ورلڈ کپ جیت کر لانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی ٹیم کے  کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارت سے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ چہرے پر مُسکراہٹ سجائے اپنے ہوٹل کی لابی میں بیٹھے ہیں۔ بابر اعظم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا  کہ ‘ہمیشہ شُکرگزاری کریں، اس سے زندگی میں کافی مدد ملتی ہے’۔ کپتان کے اس ٹوئٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے ردعمل دیا اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تو بابر اعظم سے مطالبہ ہی کردیا۔ کپتان صاحب ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے۔!! ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔.!! — Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 30, 2023 حریم شاہ نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے، ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی’۔ صارفین نے حریم شاہ کے مطالبے کو دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایسا نہ ہو آپ کی دھمکیوں کی وجہ سے قومی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کر سکے’۔