ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں کے میڈیا پر پھر چرچے

10-01-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و سپر سٹار ماہرہ خان کی دوسری شادی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اداکارہ نے  آج ہونے والے  شادی کی پرمسرت تقریب کیلئے کسی گرینڈ ہال کی بکنگ کے بجائے آج کل ٹرینڈ کرتی  ڈیسٹینیشن ویڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  شادی کی تقریب کیلئے مری میں واقع  فائیو سٹار ریزورٹ پی سی ہوٹل بھوربن کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اس خاص تقریب میں ماہرہ خان کے چند قریبی رشتے داروں اور دوست احباب کو مدعو کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج ہونے والی شادی کی  تقریب سے قبل ہوٹل و اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ  ہوٹل کے عملے کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  اداکارہ ماہرہ خان کی شادی ان کے قریبی دوست سلیم خان سے ہورہی ہے، خیال رہے کہ   اس خبر سے متعلق اب تک اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔