غریب کیلئے دو وقت کا کھانا بھی مشکل، ڈی سی ریٹ میں روٹی مزید مہنگی

10-01-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی نے کہیں کا نہ چھوڑا، ڈی سی ریٹ میں روٹی کی قیمت 18 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی۔

سادہ روٹی بھی  عوام کی   پہنچ سے  دور ہونے لگی، سرکار ی ریٹ لسٹ میں روٹی کی قیمت میں ایک بار  پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے  سادہ روٹی 2 روپے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد سادہ روٹی کی قیمت  18 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہو چکی ہے،تندور مالکان اور  عوام روٹی مہنگی ہونے سے بلبلا اٹھے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے  پر زور اپیل کی ہے غریب کیلئے  کم ازکم روٹی تو سستی رہنے دے۔