پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں میں نمایاں کمی

10-01-2023

(لاہور نیوز)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سکول بند کرنے کا فارمولہ کام کرگیا، پنجاب میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی آگئی۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے، چار روز قبل تقریباً ایک دن میں 15 ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 4 روز قبل گرلز سکول راوی روڈ کے دورہ کے دوران آشوب چشم کے متاثرہ بچے دیکھ کر سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔  لاہور میں 24 گھنٹے میں مزید 236 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 682 تک جاپہنچی ہے۔