سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصد کا اضافہ متوقع

10-01-2023

(ویب ڈیسک) ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصد کی نمومتوقع ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.75 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.02 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر2023 میں سیمنٹ کی برآمدات 0.59 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 0.48 ملین ٹن کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 9.96 ملین ٹن تک رہنے کاامکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 8.60 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.39 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 3.81 ملین ٹن کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔