ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع

10-01-2023

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔ اب ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔